مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت،فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مدرسہ طالب علم زیادتی کیس مفتی عزیز الرحمن کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت،فیصلہ محفوظ ، ملزموں کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، ایڈیشنل سیشن نعمان محمد نعیم ملزمان کی عبوری ضمانتیں پر سماعت مفتی عزیز الرحمن کے بیٹے لطیف الرحمن ،وسیم الرحمن ،وصی الرحمان نے ضمانتوں کے لیے رجوع کیا تھا پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا۔
واضح رہے ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں ،پولیس نے مقدمے میں متعدد نامعلوم افراد کو نامزد کر رکھا ہے ،درخواست گزار کوخدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی لہذاعدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ