جماعت اسلامی کا کل کراچی کے دس مقامات پر احتجاج کا اعلان

Jul 30, 2023 | 15:20:PM
 کراچی میں برسوں سے جاری پانی کے مسئلے پرجماعت اسلامی میدان میں آگئی۔ امیرجماعت اسلامی کراچی نے پانی بحران کے خلاف پیر سے شہر کے دس مقامات پر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ماجد) کراچی میں برسوں سے جاری پانی کے مسئلے پرجماعت اسلامی میدان میں آگئی۔ امیرجماعت اسلامی کراچی نے پانی بحران کے خلاف پیر سے شہر کے دس مقامات پر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ 

حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں 4اگست کو واٹر کارپوریشن کے دفترکے باہر دھرنا دیں گے۔ مسائل حل کرنے کے بجائے چلتے ہائیڈرنٹ بند کئے جارہے ہیں۔ 

ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے الزام لگایا کہ کراچی والوں سے پی پی کو ووٹ نہ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے۔ قبضہ میئر نے کراچی والوں کاپانی بند کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حالیہ بارشوں سے 173 افرادجاں بحق ہوئے،این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی

امیرجماعت اسلامی کراچی نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر بھی حکومت کو اڑے ہاتھوں ہوئے کہا کہ بولے زراعت پر ٹیکس لگانے کے بجائے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ لوگوں کے لئیے بل بھرنا مشکل ہوگیا ہے۔

حافظ نعیم نے شہر قائد کے باسیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور کل پانی کی بندش کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شریک ہوں۔