چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے، سلیم مانڈوی والا

Jul 30, 2022 | 21:08:PM
تحریک انصاف، چیف الیکشن کمشنر، ریفرنس، پیپلزپارٹی، بلیک میلنگ قرار،
کیپشن: سلیم مانڈوی والا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے کو پیپلزپارٹی نے بلیک میلنگ قرار دے دیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کا کہناہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے،ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کے لئے کمیشن کے اوپر دباو ڈال رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ ایک آزاد اور خودمختار ادارے کو دھمکیوں کے ذریعے ڈرایا نہیں جا سکتا،ان کا کہناتھا کہ عمران خان خود چیف الیکشن کمشنر کی تعریف کیا کرتے تھے، اب ایسا کیا ہوگیا کہ اسی چیف الیکشن کمشنر پر انکا اعتماد نہیں رہا؟ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ تحفظات کے باوجود پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف،عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ