ایران سے ایٹمی مذاکرات غیرمعینہ مدت کے لئے جاری نہیں رہ سکتے،امریکا

Jul 30, 2021 | 23:39:PM
ایران سے ایٹمی مذاکرات غیرمعینہ مدت کے لئے جاری نہیں رہ سکتے،امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات غیرمعینہ مدت کے لئے جاری نہیں رہ سکتے۔البتہ امریکامذاکرات کوجاری رکھنے کے لئے مکمل طور پرتیار ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انٹونی بلینکن نے کویت کے دورے کے موقع پر کہا کہ ہم سفارت کاری کے لئے پرعزم ہیں لیکن یہ عمل غیرمعینہ عرصے کے لئے جاری نہیں رہ سکتا۔ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ایران کیاکرنے کوتیار ہے اورکیا نہیں کرنا چاہتا ہے۔ہم ویانا جانے اورمذاکرات کو جاری رکھنے کے لئے مکمل طور پرتیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بال ایران کے کورٹ میں ہے۔ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان اپریل سے ویانا میں 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق امور پر مذاکرات کے چھ دور ہوچکے ہیں۔تاہم ابھی تک ان کے درمیان امریکا کی جوہری سمجھوتے میں واپسی کے لئے مجوزہ اقدامات اور ایران کی جانب سے سمجھوتے کی مکمل پاسداری سے متعلق اختلافی امور طے نہیں ہوسکے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔فحش ویڈیوز کے الزام میں ایک اور بھارتی اداکارہ گرفتار