بجلی  بحران سے بچنے کیلئے پاکستان نے مہنگی درآمدی ایل این جی کے سودے کر لئے

Jul 30, 2021 | 09:50:AM
 بجلی  بحران سے بچنے کیلئے پاکستان نے مہنگی درآمدی ایل این جی کے سودے کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک میں بجلی کے بحران سے بچنے کے لئے پاکستان نے مہنگی درآمدی ایل این جی کے سودے کر لئے ۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی توقع تھی کہ ایل این جی کی قیمت کم ہوگی، عالمی سطح پر ایل این جی کی سپلائی پر یورپ سے امریکہ تک ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہوا، اس ہفتے پاکستان نے درآمد ایل این جی کے چار کارگو کے لئے ستمبر کے سودے کئے ہیں ،پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ایل این جی خریداری  کے سودے طے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ستمبر میں 4 کارگو کی خریداری تقریباً 15 ڈالر فی ایم این بی ٹی یو  میں طے کئے، پاکستان نے جولائی کے آغاز میں سستا کارگو مزید سستے کیلئے کینسل کیا۔پاکستان کا درآمدی بل پہلے ہی مہنگی کموڈیٹی کی خریداری پر بڑھ چکا ہے ۔پاکستان میں بجلی کی  پیدوار میں درآمدی ایل این جی کا استعمال بڑھ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خلاف اقدامات تیز کرنے ہوں گے، جو بائیڈن