صحت کارڈ پالیسی میں ترامیم ،انشورنس اخراجات میں بھاری کمی

Jan 30, 2024 | 15:13:PM
صحت کارڈ پالیسی میں ترامیم ،انشورنس اخراجات میں بھاری کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )پنجاب حکومت  کی جانب سے صحت کارڈ سے متعلق پالیسی  میں ترامیم  کے بعد انشورنس اخراجات میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق انشورنس کی مد میں سالانہ اخراجات 85 سے 45 ارب روپے تک آگئے،کو پیمنٹ پالیسی کے تحت انشورنس کے اوپر کے اخراجات کم کیے گئے۔
پالیسی کے تحت پرائیویٹ ہسپتال میں علاج پر 50 فیصد اخراجات مریض اداکرے گااور  50فیصد اخراجات حکومت ادا کرے گی۔
انشورنس کمپنی کیساتھ معاہدے میں شرائط و ضوابط کی تبدیلی سے بھی اخراجات کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا تھا۔