فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، معروف کباب سنٹر بند

Jan 30, 2024 | 13:18:PM
چٹ پٹا باربی کیو، کوفتے، ریڈی ٹوکک فروزن میٹ کھانے والے ہوجائیں ہوشیار، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے گلشن راوی میں واقع نوید کباب یونٹ پر چھاپہ مار کر غلاظت ، خراب اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال  پر  یونٹ کو سیل کرتے ہوئے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)  چٹ پٹا باربی کیو، کوفتے، ریڈی ٹوکک فروزن میٹ کھانے والے ہوجائیں ہوشیار، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے گلشن راوی میں واقع نوید کباب یونٹ پر چھاپہ مار کر غلاظت ، خراب اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال  پر  یونٹ کو سیل کرتے ہوئے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے گلشن راوی میں واقع نوید کباب یونٹ کا معائنہ کرتے ہوئے 2 ہزارکلوغیرمعیاری بدبودارگوشت، 1800کلو ناقص قیمہ برآمد کر لیا۔ 60 کلو ناقص کباب، 600 کلو کوفتے، 200 کلو ملاوٹی مرچیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

فوڈ اتھارٹی  کی جانب سے مصالحہ جات تلف کرکے نوید کباب یونٹ کو بند کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کباب یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ہیں۔ گندے فریزر میں بدبودار ایکسپائر گوشت رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سائفر کیس میں سزا، عمران خان کا پیغام بھی آگیا

ناقص زائد المیعاد گوشت و ملاوٹی مصالحہ جات سے کباب، کوفتے تیار کیے جا رہے تھے جبکہ خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کیا جا رہا تھا۔

برآمد شدہ 18 لاکھ مالیت کا غیر معیاری گوشت تلف کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔