بینکوں کو بھاری جرمانے، سٹیٹ بینک نے فہرست جاری کر دی

Jan 30, 2024 | 01:07:AM
 بینکوں کو بھاری جرمانے، سٹیٹ بینک نے فہرست جاری کر دی
کیپشن: بینکوں کو بھاری جرمانے، سٹیٹ بینک نے فہرست جاری کر دی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سٹیٹ بینک نے نجی کمرشل بینکوں پر عائد بھاری جرمانوں کی فہرست جاری کر دی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سال 2023 میں اکتوبر سے دسمبر کے دوران 10 کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے،  بینکوں پر ریگولیٹری ہدایت کی خلاف ورزی سمیت دیگر معاملات پر بڑے جرمانے، مرکزی بینک نے 10 بینکوں پر  مجموعی طور پر 46 کروڑ80 لاکھ  روپے کے جرمانے کئے گئے، بینکوں پر اینٹی منی لانڈرنگ سمیت دیگر ریگولیٹری خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ سال کی نسبت مالی بجٹ خسارے میں بڑا اضافہ، پریشان کن اعدادوشمار نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق یو بی ایل پر اکتوبر سے دسمبر تک 11.41 کروڑ روپے، ایچ بی ایل پر 11.33 کروڑ روپے، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک  پر 5.83 کروڑ روپے، میزان بینک  پر 4.47 کروڑ روپے، عسکری بینک  پر 3.64کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کی فہرست کے مطابق جے ایس بینک   پر 2.7 کروڑ روپے،ایم سی بی  بینک   پر 2.35 کروڑ روپے، دبئی اسلامک بینک  پر 2.21 کروڑ روپے، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک   پر  1.46 کروڑ روپے جبکہ بینک الفلاح پر 1.07 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔