سٹیٹ بینک سے متعلق قانون سازی کا ذمہ دار کون؟ مولانا فضل الرحمان نے بتا دیا

Jan 30, 2022 | 19:37:PM
مولانافضل الرحمان، سٹیٹ بینک، قانون سازی، غیر حاضر ممبران نہیں
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ سٹیٹ بینک سے متعلق قانون سازی کے ذمے دار غیر حاضر ممبران نہیں ،اس کا ذمے دار وہ ہے جس نے رات11 بجے ایجنڈا جاری کیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ڈی ایم کے علاوہ کوئی اتحاد نہیں ، 23 مارچ قومی دن ہے ،23 مارچ پر ہم مارچ والوں کا بھی حق ہے،نوازشریف کو میں نے بھیجا نہ واپس لاﺅں گا،نوازشریف طبی بنیاد پر بیرون ملک گئے ہیں ۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ سٹیٹ بینک کا معاملہ رات 11 بجے بتایا جاتا ہے ،چیئرمین سینیٹ بتائیں، تاخیر کیوں کی۔ہم اپوزیشن کو کبھی ٹارگٹ نہیں کریں گے،5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منائیں گے،ان کاکہناتھا کہ جب ملک میں آئین پاکستان ہے تو صدارتی طرز حکومت ٹھیک نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے وعدہ۔۔پٹرول بم گرنے کو تیار۔۔ 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان