ایف بی آر نے جولائی تا جنوری مقررہ ہدف سے زائد ریونیو حاصل کرلیا

Jan 30, 2021 | 19:36:PM
ایف بی آر نے جولائی تا جنوری مقررہ ہدف سے زائد ریونیو حاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے رواں مالی سال جولائی تا جنوری ہدف سے زائد ریونیو حاصل کر لیا۔
جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ایف بی آر نے جولائی تا جنوری 2570 ارب روپے کا نیٹ ریونیوحاصل کیا ہے،سات ماہ کا مقررہ ہدف 2550 ارب روپے تھا،گذشتہ برس اسی عرصے میں 2416 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا ۔
ایف بی آرکاکہناہے کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں ٹیکس وصولیوں میں 6 اعشاریہ4 فیصد اضافہ ہوا،ایف بی آر نے جنوری میں 364 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا ، جنوری کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 340 ارب روپے تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کاکہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مجموعی طور پر 2699 ارب ٹیکس جمع کیا گیا،گذشتہ برس اسی عرصے میں مجموعی طور پر 2464 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا ، ایف بی آر کا کہناہے کہ رواں مالی سال ابتک 129 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے جا چکے ہیں،پچھلے سال اس عرصہ میں 69 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈز جاری ہوئے تھے۔
ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق 30 جنوری 2021 تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 20 ہزار ہو چکی ہے،پچھلے سال اس عرصہ تک 23 لاکھ 10 ہزار افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے ،ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 9 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 48 اعشاریہ3 ارب روپے رہا ، پچھلے سال اس عرصہ میں 29 اعشاریہ 6 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا، ایف بی آر نے 14 لاکھ ٹیکس گزاروں کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔