بھارتی حکومت کی انتہا پسندی عروج پر ۔۔ اکبر الہ آبادی کا نام بھی بدل دیا

Dec 30, 2021 | 00:16:AM
اکبر، الہ آبادی، نام ،تبدیل
کیپشن:  اکبر الہ آبادی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندو انتہا پسند ملک برصغیرکے مشہور شاعر اکبر الہ آبادی کا نام بھی بدل دیا۔

 اکتوبر 2018 میں بھارتی ریاست اترپردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے الہ آباد کا نام پریاگ راج رکھ دیا تھا۔یوپی حکومت نے اردو زبان کے معروف شاعر اکبر الہ آبادی کا نام بھی بدل کر اکبر پریاگ راج رکھ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش حکومت کی ہائر ایجوکیشن کمیشن سروس نے اپنی ویب سائٹ پر الہ آباد کے تعارف میں اکبر الہ آبادی کا نام اکبر پریاگ راج لکھا ہے، ان کے علاوہ دیگر اور شخصیات بھی جو اپنے نام کے ساتھ الہ آبادی لگاتی تھیں ان کے نام ساتھ پریاگ راج جوڑ دیا گیا ہے۔بی جی پی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی اس حرکت پر بھارت میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقیدکی گئی، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس حرکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میری فلم دیکھ کر والدین کیوں اتنا روئے ۔؟۔سارہ علی خان کا انکشاف