رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو ، مفتی منیب الرحمان فارغ،مولانا عبدالخبیر آزاد چیئر مین مقرر

Dec 30, 2020 | 21:17:PM
 رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو ، مفتی منیب الرحمان فارغ،مولانا عبدالخبیر آزاد چیئر مین مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی،مولانامفتی منیب الرحمان کو چیئر مین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مفتی منیب الرحمان 2001 سے رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین تھے۔
 مولانا عبدالخبیر آزاد نئے چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مقرر کر دیئے گئے۔مولانا عبدالخبیر آزاد بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب بھی ہیں۔  نئی رویت ہلال کمیٹی 19 ارکان پر مشتمل ہوگی، ڈاکٹر راغب نعیمی ، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم ، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی ، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، مفتی فیصل احمد ، سید علی کرار نقوی،مفتی یوسف کشمیری، حافظ عبدالغفور، مفتی فضلِ جمیل رضو ی ،مفتی قاری میر اللہ، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی ، مفتی ضمیر ساجد نئی رویت ہلال کمیٹی کے رکن ہونگے۔سپارکو،محکمہ موسمیات ،سائنس ٹیکنالوجی اوروزارت مذہبی امورکا ایک ایک نمائندہ  بھی کمیٹی کا رکن ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ چاند کے مسئلے پر مفتی منیب الرحمان اور وزیر سائنس فواد چودھری کے درمیان ہر چاند پر اختلاف ہوتا تھا ،وزیر سائنس چاند کے حوالے سے کیلنڈر بنانے کے حامی ہیں جبکہ مفتی منیب الرحمان کے مطابق چاند دیکھنا ضروری ہے۔یاد رہے چاند دیکھنے کے حوالے سے فواد چودھری نے ایک مرتبہ کہا تھا جن کو اپنا ازار بند نظر نہیں آتا وہ چاند کیسے دیکھ لیتے ہیں۔جس پرکافی بحث ہوئی تھی۔