پاک فضائیہ سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہے : ایئر چیف

Dec 30, 2020 | 15:17:PM
پاک فضائیہ سرحدوں کے دفاع کیلئے تیار ہے : ایئر چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایئرچیف مارشل مجاہد انوار خان   کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ہمہ وقت مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کےلیے تیار ہے۔

جے ایف 17 بلاک 3 ڈبل سیٹ کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔تقریب میں چینی کے سفیر نونگ رونگ اور نائیجرین حکام  نے بھی شرکت کی۔، تقریب کے دوران چین پاکستان کے تعاون سے تیار کردہ 14 جے ایف 17 طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کردئیے گئے۔ایئر چیف نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا جب ہم پر جارحیت مسلط ہوئی تو ہم نے اس کا بھرپور جواب دیا۔پاک فضائیہ ہمہ وقت مادر وطن کی فضائی سرحدوں کےدفاع کیلئےتیارہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی مشکل وقت آیا تو وطن کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنائیں گے۔

مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ  جے ایف 17 بلاک 3 کی تیاری حقیقت بن رہی ہے، پاک چین تعلقات کی تاریخ میں آج تاریخی دن ہے۔جے ایف 17 بلاک 3 جدید ہتھیاروں اور سہولیات سے لیس ہوگا۔