خواجہ آصف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

Dec 30, 2020 | 11:14:AM
خواجہ آصف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لیگی رہنما خواجہ آصف احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے ،جہاں جج  محمد بشیر نے ان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

نیب نےن لیگ کے سینئر رہنما  اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کے 2 روزہ ریمانڈ کی استدعا  کی جبکہ لیگی رہنما کے وکیل نے فوری رہا کرنے کی استدعا کی۔ جج محمد بشیر نےخواجہ آصف کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور  کرلیا۔وکیل خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی نیب نے تحقیقات شروع کی لیکن گرفتار لاہور نے کرلیا، گراؤنڈ آف اریسٹ ابھی تک نہیں ملے، گرفتاری کی گراؤنڈ ابھی تک نہیں دی گئی۔ جس پر جج احتساب عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ انھیں گراؤنڈ آف اریسٹ دے دیں۔

جج محمد بشیر نے مزید ریمارکس دئیے کہ آج یا کل ملزم کو لاہور لے جائیں اور ٹرائل کورٹ میں پیش کریں،جس کے بعد  نیب ٹیم خواجہ آصف کو لے کر کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئی۔

دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف  نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڑھائی سال سےپارٹی توڑنےکی کوشش ہورہی ہے، نوازشریف کوکمزورکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔مجھےچارج شیٹ دی گئی کہ میرےاثاثےبڑھ گئے،ابھی تک نیب نےکوئی تفتیش نہیں کی۔