سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ پاکستان آنے کا امکان

Aug 30, 2023 | 14:57:PM
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ پاکستان آنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا، چند گھنٹے پاکستان میں قیام کے بعد سعودی ولی عہد بھارت روانہ ہوں گے،سعودی ولی عہد اٹھارہویں جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے، اٹھارہواں جی 20 سربراہی اجلاس 9 سے 10 ستمبر کو دہلی میں منعقد ہوگا جبکہ محمد بن سلمان 11 ستمبر کو بھارت پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے دورے کے دوران  محمد بن سلمان نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے،ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ ، دفاعی تعلقات کے فروغ، مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات چیت ہو گی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔