آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

Aug 30, 2022 | 12:39:PM
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کالام، کمراٹ اور ملحقہ علاقوں سے محصور شہریوں کے انخلا اور ریلیف آپریشن سے آگاہ کیا جائے گا۔ ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز 82 پروازیں کر چکے ہیں۔ ہیلی کاپٹرز کی 27 پروازوں سے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے 23.753 ٹن راشن اور امدادی اشیا فراہم کیں، 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین سیلاب میں 3540 راشن پیکس اور 250 خیمے فراہم کئے، پاک فوج کے 51 فری میڈیکل کیمپس میں 33025 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔