چین کا سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ یوآن امداد کا اعلان

Aug 30, 2022 | 11:43:AM
چین کا سیلاب متاثرین کے لیے 10 کروڑ یوآن امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کے لیے 10 کروڑ یوآن امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے 25 ہزار خیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ بھی کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی فضائیہ کے طیارے 300 خیموں کی پہلی کھیپ لے کر آج اور کل کراچی پہنچیں گے۔

اس بارے میں چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے لیے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سیلاب سے نقصانات پر پاکستان کی قیادت اور عوام سے اظہارِ افسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی ٹیلی تھون مہم، سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب سے زائد رقم جمع

جواب میں وزیرِاعظم شہبازشریف نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی کی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیشہ کی طرح چینی قیادت اور عوام نے پاکستان سے دوستی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی کی چیانگ کا دل سے شکر گزار ہوں۔