عیدمیلادالنبیؐ، جیلوں میں قیدیوں کو خصوصی کھانے فراہم کرنے کاحکم

صوبہ بھرکی جیلوں سے20قیدی رہا ،1ہزار894کی سزاوں میں کمی ہوئی

Sep 29, 2023 | 10:34:AM
عیدمیلادالنبیؐ، جیلوں میں قیدیوں کو خصوصی کھانے فراہم کرنے کاحکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)عیدمیلادالنبی ﷺکے موقع پر قیدیوں کے لئے اچھی خبر،آئی جی جیل نےتمام جیلوں میں خصوصی کھانے فراہم کرنے کاحکم دیدیا۔

مراسلہ کے مطابق تمام جیلوں میں ناشتے میں پراٹھا حلوا اور چائے فراہم کی جائے ،دوپہر کے کھانے میں بریانی رائتہ اور زردہ دیا جائے گا جبکہ شام کے کھانے میں چکن کی روٹی،سویاں ،کشمیری چائے دی جائیگی۔

 اس سلسلے میں تمام جیلوں میں خصوصی کھانوں کے مینیو کی فراہمی کامراسلہ جاری کر دیا گیا۔آئی جی جیل نےجیلوں میں عیدمیلاد النبی ﷺشایان وشان  سے منانے کا حکم دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  تیز ہوائیں چل پڑیں،بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

عیدمیلادالنبیﷺ کےموقع پرقیدیوں کی سزاؤں کی معافی,صوبہ بھرکی جیلوں سے20قیدی رہا ،1ہزار894کی سزاوں میں کمی ہوئی.

اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی دونوں جیلوں سے 177قیدیوں کی سزاوں کمی ہوئی،کوٹ لکھپت جیل 137،کیمپ جیل کے 40 قیدیوں کی سزا میں کمی ہوئی،آئی جی جیل کےحکم پرگزشتہ شب رہائی اورسزامیں معافی پرعملدرآمدکرا دیاگیاتھا۔
گزشتہ روزحکومت پنجاب اورآئی جی جیل نےقیدیوں کی سزاؤں میں معافی کااعلان کیاتھا۔