حلال آڈیوز , حرام ویڈیوز ( صرف بالغوں کیلئے )

تحریر :عامر رضا خان

Sep 29, 2022 | 19:00:PM
حلال آڈیوز , حرام ویڈیوز ( صرف بالغوں کیلئے )
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دھماکہ خیز خبر ہے کہ آڈیو لیک کے مرکزی کردار " انڈی شیل " نے ایک اور دھماکہ دار ٹویٹ داغ دیا ہے جس میں اس کے مطابق وہ اب ویڈیوز بھی ریلیز کرئے گا اس کے مطابق وہ جو ویڈیو ریلیز کرنے جا رہا ہے اس میں اُس نے براہ راست عمران خان چیئرمین تحریک انصاف کو للکارہ ہے اس للکار کے نقاط کچھ یوں ہیں ۔
1۔میرے ساتھ بنے رہیے ، آپکا دوست پی رہا ہے اور کچھ انجوائے کررہا ہے 
2۔ کتوں کی لڑائی تبدیلی پارٹی میں 
3۔ کپتان کی واضع آڈیو اور ویڈیو 
4۔ مباشرت کے لمحات تبدیلی وزراء کے 
5۔ خوشگوار لمحات زلفی بخاری اور مرشد کے 
6۔ چند مزید وزراء کے خوشگوار لمحات 
اس کے نیچے موصوف لکھتے ہیں پاکستانی سیاست میں بڑی ہلچل 
صرف بالغوں کیلئے !!!!!
یہ ہے وہ تحریر جو آج لکھی گئی اب آپ اس سے ہی اندازہ لگائیے کہ صرف بالغوں کیلئے لکھے گئے الفاظ ہم بچپن میں اُن سینما گھروں کے باہر پڑھا کرتے تھے جہاں ایسی فلمیں لگتی تھی جس میں جنسی لمحات کی عکس بندی کی جاتی تھی اس ایک ٹویٹ سے ثابت ہوا کہ یہ صرف ڈرانے دھمکانے والی ٹویٹ نہیں ہے اس کے پیچھے کئی ایک ملک اور سیاست دشمن عناصر کارفرما ہیں جو ملک کا امن و سکون اور سیاسی صورتحال کو مزید خراب کرنا چاہتے ہیں ایک جانب حکومت خوفزدہ ہےتو دوسری جانب اپوزیشن کو بھی ڈرایا دھمکایا جارہا ہے اور یہ سب اُس  دوغلی ابلاغی جنگ (ففتھ جنریشن وار )  کا نتیجہ ہے جو اندرون ملک اور بیرون ملک یا یوں کہیں ہمسایہ ملک سے ہم پہ مسلط کی گئی ہے انڈی شیل کا انڈی انڈیا ہی کا محفف ہے اس جنگ میں کسی کی عزت و آبرو محفوظ نہیں رہی ایک روز وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک ہوتی ہے  ہے تو اگلے روز ہی عمران خان  کی آڈیو گھمائی جاتی اور پھر اس کے بعد گالم گلوچ کا وہ طوفان بد تمیزی مچتا ہے کہ الایمان الحفیظ ہر جماعت کی سوشل میڈیا ٹیم بازی لیجانے کے چکر میں ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے پائے جاتے ہیں یہ تمام آڈیوز تو سننے کے قابل ہیں اور انہیں سننے میں کوئی گناہ بھی ممکن ہے نہ لکھا جاتا ہو لیکن سیاستدان ایک دوسرے کی مزید آڈیوز ، ویڈیوز  پھیلانے کی دھمکیاں لگاتے ہیں ان آڈیوز لیک تک تو ٹھیک ہے لیکن اس مصنوعی ابلاغی جنگ میں مجھے خطرہ ہے کہ وہ ویڈیوز (جو صرف بالغوں کیلئے ) ہوں گی انہیں کہیں اس سوشل میڈیائی گند سے نہ اچھال دی جائیں ایسی ویڈیوز کا چرچا تو ہے کہ کیسے ٹرانس جینڈر بل کی شق تین کی منظوری کے مطمنی لوگ اپنی تسکین طباع کیلئے کیسی کیسی حرکات و سکنات کے مرتکب پائے گئے ہیں ان ویڈیوز کو لیکر سیاسی لوگ ٹیلی وژن پر بیٹھ کر ابھی تو طنزیہ ہنسی ہنستے ہیں لیکن یاد رکھیں کہ  ٹرینڈز اور جاسوسیاں معاشرے میں وہ عدم اعتماد اور افراتفری پھیلا رہے ہیں کہ انہیں نہ روکا گیا تو بقول راحت اندوہی ،
لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں
یہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے

Amir Raza Khan

عامر رضا خان سٹی نیوز نیٹ ورک میں 2008 سے بطور سینئر صحافی اپنی خدمات سرانجام دے رہے۔ 26 سالہ صحافتی کیریر مٰیں کھیل ،سیاست، اور سماجی شعبوں پر تجربہ کار صلاحیتوں سے عوامی راے کو اجاگر کررہے ہیں