ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری 

Sep 29, 2022 | 17:53:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ، ایون فیلڈ ریفرنس، مریم نواز، کیپٹن ر صفدر، بریت کا تحریری فیصلہ جاری،
کیپشن: مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری فیصلہ جاری کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ 2 صفحات پر مشتمل ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں منظورکی جاتی ہے، مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کی سزا کا احتساب عدالت کا حکم غیر قانونی قراردیا جاتا ہے، مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کو تمام الزامات سے بری کیاجاتا ہے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کی اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی اپیلوں کی منظوری کی وجوہات بعد میں جاری ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی بریت پر نواز شریف کا بیان بھی آگیا