امریکی سینیٹرز کے بل میں پاکستان سے متعلق ذکر بلاجواز ہے: دفتر خارجہ 

Sep 29, 2021 | 22:38:PM
امریکی سینیٹرز کے بل میں پاکستان سے متعلق ذکر بلاجواز ہے: دفتر خارجہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی سینیٹرز کی جانب سے پیش کئے جانے والے بل پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات سے متصادم قرار دےدیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مسودے پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ واشنگٹن میں میڈیا، کیپٹل ہل پر بحث دیکھی ہے ،بحث کا مقصد افغانستان سے امریکی انخلا کے اسباب کا جائزہ لینا ہے،سینیٹ میں ریپبلکنز کے گروپ کا پیش کردہ مسودہ قانون اسی بحث کا ردعمل لگتاہے۔
ترجمان عاصم افتخار نے کہاکہ مسودہ قانون میں پاکستان سے متعلق ذکر مکمل طور پر بلاجواز ہے ،پاکستان سے متعلق تمام حوالہ جات پاک امریکا تعاون کی روح کے منافی ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان نے 2001 سے افغانستان پر امریکا کیساتھ مسلسل تعاون کیا، پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت، افغانستان سے غیر ملکی انخلا میں مدد کی،پاکستان نے متواتر کہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بل کی صورت ایسا جبری نقطہ نظر کسی صورت معاون نہیں،افغانستان میں طویل مدتی پائیدار امن کا واحد طریقہ مل بیٹھنا اور مذاکرات ہیں، پاکستان امریکا پائیدار سکیورٹی تعاون خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ ری پبلکن سینیٹر کی جانب سے ایک روز قبل سینیٹ میں بل پیش کیا گیا، جس میں طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔بل میں کہا گیا ہے کہ پنج شیر میں پاکستانی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں اور افغانستان میں طالبان کا ساتھ دینے والی ریاستوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس ،70 ارکان غیر حاضر، پرویز خٹک کی قیادت میں نیا گروپ سامنے آگیا