تحریک انصاف کے پاس اب تبدیلی کی استطاعت ہے نہ وقت۔سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ دو نہیں ایک پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔جہاں پر غریب اور امیر کے لیے ایک قانون ہو، جہاں عدل و انصاف میرٹ پر ہو ،جہاں مزدور دن بھر کام کر کے پریشان نہیں خوشحال ہو جہاں کا کسان بھوکا نہ سوئے۔
سراج الحق نے کہا کہ ظالمانہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو ڈپریشن کا مریض بنا دیا۔ قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا جو ہمارے خطے میں باقی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ ملک بھر میں 24 فیصد تعلیم یافتہ افراد بے روزگار ہیں، افسوس ناک صورت حال ہے کہ ہائی کورٹ میں چپراسی کی ایک سیٹ کے لئے ایم فل ڈگری یافتہ سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد نے درخواست دی۔ کیا اسلام آباد میں بیٹھے حکمران اس صورت حال سے نا واقف ہیں؟۔امیر جماعت نے کہا کہ ملک ریورس گیر پر جبکہ مہنگائی ، بے روزگاری اور کرپشن ٹاپ گیر میں ہیں، وزیر اعظم کے سب دعوے اور وعدے تین سال میں فزا میں تحلیل ہو گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس اب تبدیلی لانے کا وقت ہے نہ استطاعت ہے ۔قوم نے سب کو آزما لیا اب جماعت اسلامی واحد اور بہترین آپشن ہے ۔ملک میں سوچ و عمل کے انقلاب کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ہے، حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس ،70 ارکان غیر حاضر، پرویز خٹک کی قیادت میں نیا گروپ سامنے آگیا