24 نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے پارٹنرشپ کو کسی بھی ٹیم کی جیت کے لئے اہم قرار دے دی

Oct 29, 2022 | 23:37:PM
24 نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے پارٹنرشپ کو کسی بھی ٹیم کی جیت کے لئے اہم قرار دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابق کرکٹرز نے اچھی پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وننگ پارٹنرشپ کسی بھی ٹیم کی جیت کے لئے بہت اہم ہوتی ہے اسی لئے پاکستانی ٹیم کو بھی اچھی پارٹنرشپس کو ممکن بنانے کے لئے ٹیم میں ہم آہنگی اور بڑے کھلاڑیوں کو چھوٹے کھلاڑیوں کو  ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت کو بہتر کرنا چاہئے۔ 
سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ ہماری مینجمنٹ کو پاکستانی ٹیم کی ٹیم سپرٹ اور گیم سپرٹ اجاگر کرنے کے لئے ان کی تربیت کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے ٹیم کو اجتماعی کھیل کو اہمیت دینی چاہئے نہ کہ انفرادی کھیل کو ۔ انھوں نے کہا کہ عام طور پر ایشیئن ٹیموں میں خود غرضی غالب ہوتی ہے اس لئے وہ بہت سے مواقع پر انفرادی کھیل کو ترجیح دیتے ہیں تاہم مغربی ملکوں کی ٹیمیں اجتماعیت پر دھیان دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین میچ میں گیل فلپ کی 96 کی سکور پر سنگلوں کے بجائے رسک لے کر ٹیم کی اجتماعی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھ کے کھیلا جبکہ ہماری ٹیم بلکہ عمومی طور پر ایشیئن ٹیمیں انفرادی کھیل کو ترجیح دیتے ہیں۔
سابق فاسٹ باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ پارٹنر شپ بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے جس پر ہماری مینجمنٹ اور ٹیم کو توجہ دینی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو مومینٹم بیٹسمین بنائیں ،باولر اس مومینٹم کو لے کر چلیں اور جیت کو یقینی بنائیں۔
سابق فاسٹ باولر محمد وہاب نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کے میچ میں فخر کو کھیلنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ پرتھ کی گراونڈ میں باونس ہونے کی وجہ سے گیند اوپر آتی ہے تاہم ہماری ٹیم کو گراونڈ اور موسمی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی پلاننگ کرنی چاہیے۔