عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف تعینات کرنے کی آفر کی، وزیراعظم کا انکشاف

Oct 29, 2022 | 23:15:PM
وزیراعظم شہباز شریف، عمران خان، مشترکہ طور پر، آرمی چیف ، تعینات کرنے کی آفر کی،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف تعینات کرنے کی آفر کی،وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ عمران خان نے انہیں ایک شخص کے ذریعے آفر بھیجی کہ "نیا آرمی چیف ان کی مشاورت سے لگائیں جس کیلئے تین نام وہ دیتے ہیں اور تین وزیراعظم دیں ،اگر اس میں کوئی مشترکہ نام نکل آئے تو اس پر اتفاق کر لیتے ہیں،وزیر اعظم نے اس آفر کو ٹھکرا دیا 
اس بات کا انکشاف وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ڈیجیٹل صحافت سے منسلک صحافیوں اور وی لاگرز سے ایک گفتگو کے دوران کیا ، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا انہیں عمران خان کی طرف سے یہ بھی پیشکش کی گئی کہ نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی مشترکہ طور پر کیا جا سکتا ہے تاہم انہوں نے عمران خان کی دونوں پیشکش ٹھکرا دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے ان سے پوچھ کر پریس کانفرنس کی ،ڈی جی آئی ایس آئی نے جب وزیراعظم سے کہا کہ انہیں پریس کانفرنس میں جانا چاہئے کیونکہ وہ ان ملاقاتوں کے عینی شاہد ہیں جو آرمی چیف اور عمران خان کے درمیان ہوئیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عمران خان اس وقت اپنی فوج کی قیادت کو صرف اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے نشانہ بنا رہے ہیں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا تحریک انصاف کا لانگ مارچ راولپنڈی بھی جا سکتا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا اس شخص سے کوئی بعید نہیں کہ کچھ بھی کر سکتا ہے کچھ بھی خارج از امکان نہیں لیکن حکومت ہر طرح سے پنڈی اور اسلام آباد کو ایسی کسی بھی جارحیت سے بچائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیخلاف خط پر سینیٹر شہزاد وسیم کو طلب کر لیا