(عمران اسلم)پی آئی اے کی یورپی یونین ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی آڈٹ رپورٹ میں بڑی کامیابی ،پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ جاری ،پی آئی اے کویورپ کیلئے گرین سگنل مل گیا۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق آئی اؤ ایس اے ، آئی اے ٹی اے ، آئی سی اے اؤ کی ٹیمیں کراچی میں موجود ہیں،آئی او ایس اے ، آئی اے ٹی اے ، آئی سی اے او کی ٹیموں نے پی آئی اے اور سی اے اے کا آڈٹ جاری کیا،پی آئی اے یورپ اور برطانیہ میں براہ راست فلائٹ آپریشن دسمبر میں شروع ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف یورپی اسٹیشن کو اس سلسلے میں تیاریوں کے لئے آگاہ کردیا گیا ہے ،یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی اور برطانیہ کی سی اے اے سیفٹی آڈٹ میں پی آئی اے کو بحالی کا گرین سگنل مل گیا۔
یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی نے پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ کیا ،پی آئی اے یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی سے اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔
لاہور ،اسلام آباد ،کراچی سے یورپی ممالک کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کریگا۔