پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے اتحاد؟سابق وزیراعظم نےاشارہ دیدیا

Nov 29, 2023 | 12:52:PM
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے اتحاد؟سابق وزیراعظم نےاشارہ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے اتحاد؟سابق وزیراعظم نےاشارہ دیدیا،راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد پی پی اور (ن) لیگ کی مخلوط حکومت کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اچھا گمان رکھیں، الیکشن 8 فروری کو ہوجائیں گئے، الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن میں سب کوبرابری کی بنیاد پرموقع ملنا چاہیے، کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پرقدغن نہیں ہونی چاہیے۔ امکان ہے الیکشن کے بعد (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائیں۔

 ضرور پڑھیں:غریب پریشان،ووٹ مانگنے جانیوالوں کو لگ پتا جائے گا: شیخ رشید

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں کسی کو دو تہائی اکثریت ملتی ہے تو وہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کرسکتاہے۔

یاد رہے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اس وقت دوریاں نظر آرہی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی قریب ہوتی دکھائی دیتی ہیں،اس حوالے سے مختلف رہنماؤں کے بیانات بھی آچکے ہیں ۔