ذوالحج کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

May 29, 2024 | 14:48:PM
ذوالحج کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند7جون جمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے،اس حساب سے اگر ذوالحج کا چاند جمعہ 7 جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فلکیات مرکز کا بتانا ہے کہ اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے،چاند نظر آگیا تو پہلی ذو الحج 8 جون ورنہ اتوار 9 جون کو ہوگی، یعنی 10 ذو الحج عید الاضحٰی کا پہلا دن پیر 17 جون یا منگل 18 جون کو ہوگا تاہم پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے ریٹ میں اضافہ،فی تولہ قیمت کہاں تک جا پہنچی؟