ڈالر کی اونچی اڑان، روپیہ مزید کمزور ہو گیا

May 29, 2023 | 12:03:PM
ڈالر کی اونچی اڑان، روپیہ مزید کمزور ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) ڈالر کی اونچی اڑان،پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

کارباری دن کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے,ڈیلرکے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 45 پیسے کا ہوگیا،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی 311 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک  میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی 

 دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ  نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گر جائے گا،جریدے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے،معاملہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد مزید بگڑ گیا ہے، سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے۔