سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری کا معاملہ، خورشید شاہ کا اعتراض، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

May 29, 2022 | 15:51:PM
خورشید شاہ،شہباز شریف،اعتراض،خط
کیپشن: سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری تحریک انصاف کی پالیسی اور حکمت عملی تھی: وفاقی وزیر
سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری کا معاملہ، خورشید شاہ کا اعتراض، وزیراعظم کو خط لکھ دیا
خورشید شاہ،شہباز شریف،اعتراض،خط
سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری کا معاملہ، خورشید شاہ کا اعتراض، وزیراعظم کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری کا معاملہ، وفاقی وزیر خورشید شاہ نے سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری کے معاملے پر اعتراض اٹھا دیا۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ کابینہ میں زیر بحث آنے والے معاملات کو سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا جا رہا ہے، پچھلے ایک ماہ کے دوران یہی پریکٹس دیکھی گئی ہے، سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری تحریک انصاف کی پالیسی اور حکمت عملی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:شہباز حکومت کو  کوئی طاقت گھر جانے سے نہیں روک سکتی: شیخ رشید

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کابینہ کے اجلاس میں مسائل پر بحث کرنے سے گریز کرتی تھی، تحریک انصاف سرکولیشن کے ذریعے وزراء سے منظوری حاصل کرنے کو ترجیح دیتی تھی، پی ٹی آئی کی اس روایت کو جاری رکھنے سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا۔

 یہ بھی پڑھیں:دھمکیاں دینے والے اب واسطے دے رہے ہیں: رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے خط میں کہا کہ میری تجویز ہے کہ آئندہ محکموں کی طرف سے بھیجی جانے والی سمریاں کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کی جائے، تاکہ منظوری سے قبل مسائل کے فوائد اور نقصانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔