کورونا کا پھیلاؤ: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 2 روزہ لاک ڈاؤن، کاروبار بند

May 29, 2021 | 12:37:PM
کورونا کا پھیلاؤ: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 2 روزہ لاک ڈاؤن، کاروبار بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب اور کے پی میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تاہم کہیں مارکیٹیں اور بازار بند ہیں تو کہیں خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بیشتر شہروں میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں۔

لاہور میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے پہلے روز مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیاں بند ہیں جبکہ ہال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ سمیت شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹس اور دکانیں بھی بند ہیں۔فیصل آباد میں صورتحال مختلف دکھائی دی، لاک ڈاؤن کے باجود شہر میں شٹر ڈاؤن کر کے کاروبار جاری رہا جبکہ شہر میں ہوٹلز بھی کھلے رہے۔جڑواں شہروں راولپنڈی میں بھی بازار بند رہے۔ جس کے باعث کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں تاہم میڈیکل سٹور اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں۔پشاور میں بھی دو رز کے لئے کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔