آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

Mar 29, 2024 | 20:01:PM
آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ نواب شاہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نواب شاہ میں آصفہ بھٹو زرداری سمیت کل 4 امیدوار تھے لیکن آصفہ بھٹو کے علاوہ حلقے کے دیگر 3 امیدوار دست بردار ہوگئے، اس طرح آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں، این اے 207 کے ریٹرننگ افسر نے آصفہ بھٹو زرداری کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 119 ضمنی انتخاب، سنی اتحاد کونسل نے کس امیدوارکو میدان میں اتار دیا؟ سب دنگ رہ گئے

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے آصفہ بھٹو زرداری کو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی کے ایوان میں موجودگی سے شہید بینظیر بھٹو کے عکس کی موجودگی محسوس ہوگی، نثار کھوڑو نے صوبائی اسمبلی کے حلقے دادو سے زبیر جونیجو کو بھی بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی.

 

دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری کےرکن قومی اسمبلی منتخب ہونےپر وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کا پارلیمانی سیاست کا آغاز جیالوں کےلیےباعث خوشی ہے، محترمہ بےنظیر بھٹو کی رواداری آصف زرداری کی بہادری آصفہ بھٹو زرداری کی شخصیت کا خاصہ ہے، آصفہ بھٹو بلاول بھٹو پاکستان کےنوجوانوں کےلیےامید کی کرن ہیں، پارلیمانی سیاست کا آغاز شہید بےنظیر آباد سےکرنےپر آصفہ بھٹو کےشکر گزار ہیں۔