ملک آئینی بحران کی طرف نہیں جا رہا: خواجہ آصف

Mar 29, 2023 | 13:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک آئینی بحران کی طرف بالکل بھی نہیں جا رہا۔ 

 صحافی کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے سوال کیا گیا کہ کیا ملک آئینی بحران کی طرف تو نہیں جا رہا؟ جس پر ان  کا جواب تھا کہ ملک آئینی بحران کی طرف بالکل بھی نہیں جا رہا۔

صحافی کی جانب سے جب مزید سوال کیا گیا کہ رانا تنویر کی اسمبلی میں تقریر پر آپ نے ڈیسک بجائی کیا یہ مناسب بات تھی؟ وفاقی وزیر دفاع نے جواب دیا کہ جو اچھی بات تھی اس پر ڈیسک بجائی، جو بات ٹھیک نہیں تھی وہ اسپیکر نے ایکسچینج کر دی۔

مزید پڑھیں: شوکت ترین کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ، ایف آئی اے کو پیشرفت سے روک دیا گیا 

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رانا تنویر کا چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏آج باتیں کرتا ہے میری بیوی گھر اکیلی تھی، کیا ہماری بیٹی مریم نواز ہوٹل میں اکیلی نہیں تھی جب اسکے کمرے کا دروازہ توڑا گیا؟ یہ خواجہ آصف پر آرٹیکل لگوانا چاہتا تھا،  انکی بیوی کو عدالتوں میں نہیں بلایا گیا ؟ کیا تمہاری بیوی آسمان سے اتری ہوئی ہے جو گھر سے بھاگ کر آئی ہوئی ہے۔