(24 نیوز)وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی ،اطلاعات ،توانائی ،ایوی ایشن ،اقتصادی کی وزارتوں میں تبدیلی کاامکان ہے۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ بعض وزرافارغ ہونگے کچھ نئے چہرے شامل ہوں گے ،وزیراعظم کل شام تک کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کرسکتے ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ خسرو بختیار اپنے موجودہ عہدے پر نہیں رہیں گے ،شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم اورایوی ایشن کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے،فوادچودھری کو بھی نئے ذمہ داریاں سونپے جانے پر غور کیا گیا،فوادچودھری وزارت اطلاعات کیساتھ وزارت آئی ٹی کا چارج چاہتے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ فرح حبیب کو وزیرمملکت بنایا جائے گا،شہریار آفریدی سے کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لئے جانے کا امکان ہے جبکہ فخر امام کو دوبارہ چیئرمین کشمیر کمیٹی لگایا جائے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیر اطلاعات و نشریات کو دو الگ حصوں میں تقسیم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے کہ اطلاعات میں وزیر مملکت اور نشریات میں معاون خصوصی لگایا جائے گا،عمرایوب سے توائی اورپٹرولیم کی وزارت واپس لئے جانے کاامکان ہے۔
کابینہ میں کون رہے گاکون جائے گا؟وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی
Mar 29, 2021 | 22:57:PM