کراچی کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کراچی کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری سندھ حکومت کا شہریوں کے لئے احسن اقدام ریسکیو 1122 کے ساتھ فائر بریگیڈ سروس کو منسلک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کو ایک فون کال پر ریسکیو کی تمام سہولتیں مل سکیں گی۔انہوں نے بتایا ہے کہ اب 1122 پر ایمبولینس سروس کے ساتھ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا جا سکے گا۔
تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اس سہولت کو مستقل کردیا جائیگا۔یہ سہولت شہریوں کو آج بدھ کے روز سے میسر ہوگی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی امن فاؤنڈیشن کال سینٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو
مستقبل قریب میں اس سروس کے ساتھ پولیس 15 مددگار کو بھی منسلک کردیا جائیگا۔دو ہفتے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیکل ایمرجنسی کے ساتھ فائر ایمرجنسی کو منسلک کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امن فاؤنڈیشن کال سینٹر کے دورے کے موقع ڈی آئی جی مقصود میمن ، امن فائونڈیشن کی سی ای او شازینہ، پی ڈی اصغر کناسرو، چیف فائر آفیسر محمد مبین اور دیگر حکام بھی موجود تھے