اہم وزیر پر قاتلانہ حملہ

Jul 29, 2022 | 16:02:PM
اے این پ، قاتلانہ حملہ،بی این پی،دہشتگردوں،فائرنگ
کیپشن: اس طرح کے منفی ہتھکنڈے سے مرعوب نہیں ہونگا: انجینئر زمرک خان اچکزئی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) کوئٹہ چمن شاہراہ میزئی آڈہ کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نے صوبائی وزیر خوراک انجنئر زمرک خان اچکزئی پر حملہ کر دیا۔ جوابی فائرنگ میں دہشت گرد فرار ہوگئے

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر کاکڑ کے مطابق فائرنگ سے اے این پی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی محفوظ رہے۔ صوبائی وزیر کے سکواڈ میں موجود پولیس، لیویز اور گن مینوں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کا معاملہ، الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

صوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے 24 نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہ اللہ کے کرم سے محفوظ ہوں جنہوں نے فائرنگ کی جانتا ہوں، بارش اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر تھا کہ فائرنگ کی گئی۔

انجینئر زمرک خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے منفی ہتھکنڈے سے مرعوب نہیں ہونگا، صوبائی حکومت انتظامیہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کریگی۔