سندھ میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل، ابرِ کرم برس پڑے

Jan 29, 2024 | 23:25:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں مغربی ہواؤں کا  سسٹم داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں بعض علاقوں میں طویل خشک سردی کے بعد تیز بارشیں برسنے لگیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   سندھ میں مغربی ہواؤں کا  سسٹم داخل ہو نے کے بعد  نوریا آباد اور کاٹھور میں طویل خشک سردی کے بعد تیز بارشیں ہونے لگیں، بارشوں  کا یہ سلسلہ بدھ کی صبح تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان، عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کا جوان شہید

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں دو مغربی سلسلے یکے بعد دیگرے داخل ہورہے ہیں،موجودہ سسٹم کے علاوہ مزید  ایک نیا مغربی سلسلہ 2 فروری کو بلوچستان میں بھی داخل ہوگا،فروری کا نیا مغربی سسٹم وسطی اور بالائی سندھ پربارشوں کی شکل میں اثرات مرتب کرے گا۔