معروف گٹارسٹ عدنان آفاق انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک کے نامور گٹارسٹ عدنان آفاق علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔
عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا،عدنان آفاق آرٹس کونسل آف پاکستان کے میوزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور وہ متعدد فنکاروں کیلئے استاد کا درجہ رکھتے تھے، انہوں نے دہائیوں تک پاکستان میں میوزک انڈسٹری کی خدمت کی جبکہ رواں ماہ ہی ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں، آرٹس کونسل پاکستان نے اپنے پہلے ایلومنی فیسٹیول کے اختتامی دن عدنان آفاق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔
Veteran Guitarist and Head of ACP Music Academy Afaq Adnan has met his Creator. May he rest in peace. Our thoughts, prayers and condolences are with his family.#acpkhi #artscouncil #adnanafaq pic.twitter.com/CHWE2QNvYm
— Arts Council of Pakistan Karachi (@ACPKHI) January 29, 2024