وزراء اورسرکاری ملازمین کے بیرون ممالک دوروں پر پابندی عائد

Jan 29, 2024 | 16:50:PM
وزراء اورسرکاری ملازمین کے بیرون ممالک دوروں پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی) نگران حکومت نے وزراء اور سرکاری ملازمین کے بیرون ممالک دوروں پر پابندی عائد کردی۔

نئی حکومت کی تشکیل تک کابینہ ارکان،سرکاری افسروں کے غیرملکی دوروں پرپابندی عائد کی گئی ہے،اطلاق سرکاری اور نجی سطح کےغیر ملکی دوروں پرہوگا،نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کا تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکومراسلہ جاری کر دیا، کابینہ ڈویژن  کےمراسلے کے مطابق غیرملکی دوروں کیلئےپہلے سے دیئےگئےاجازت نامےبھی واپس لےلئےگئے، نئی حکومت کےقیام تک غیر ملکی دوروں کیلئےکوئی چھٹی نہیں ملےگی ،وفاقی وزراء،مشیر،معاونین خصوصی کیلئےغیر ملکی دوروں کےاجازت نامے واپس ،تمام وفاقی سرکاری افسروں و ملازمین کےغیر دوروں کے اجازت نامے بھی واپس کر دیئے گئے،وزیراعظم کےاحکامات پراطلاق فوری طور پرہوگا، تمام وفاقی سیکریٹریز احکامات پرعملدرآمد یقینی بنائیں

 ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے انتخابی عمل کی تکمیل اور نئی حکومت کے دفتر سنبھالنے تک تمام وفاقی وزراء اور سرکاری ملازمین کے غیرملکی دوروں کی اجازت منسوخ کردی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ ملک بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرِ پاکستان سے مشاورت کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری 2024 کو منعقد کروانے کا اعلان کررکھا ہے اور اس سلسلسے میں تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔