کیا جنات انسان پر حاوی ہوسکتے ہیں؟

Jan 29, 2024 | 16:28:PM
کیا جنات انسان پر حاوی ہوسکتے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کیا جنات انسان پر حاوی ہوسکتے ہیں؟یا پھر صرف تعلیم اور علم کی کمی کی وجہ سے لوگ بے وقوف بنتے ہیں؟ ایسی صورتحال میں ہمیں ڈاکٹر یا عالم میں سے کس کے پاس جانا چاہئے؟

پروگرام’مارننگ ود ساحر‘میں گفتگو کرتے ہوئے نوید شہزاد کا کہنا تھا کہ  قرآن سنت سے یہ بالکل ثابت ہے کہ جنات انسان پر حاوی ہو سکتے ہیں، دماغ کو ماؤف کردیتے ہیں، حواس باختہ کردیتے ہیں لیکن انسان کے اندر محلول نہیں ہو سکتے۔

اس پر ماہر نفسیات ڈاکٹرمہوش احمد نے  کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ جنات انسان پر حاوی ہو جاتے ہیں کیونکہ اگرا یسا ہوتا ہے تو انسان ایک ماہر نفسیات کے پاس جا کر کیسے ٹھیک ہو گیا  کیونکہ اس طرح کے مریض آتے ہیں ،ہم کسی بھی سسٹم کو چیلنج نہیں کرتے اگر کوئی مریض کہتا ہے کہ ہم تعویز  وغیرہ بھی لیتے ہیں تو ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ وہ کروالیں لیکن یہاں سے بھی علاج کروائیں۔

ڈاکٹر مہوش نے کہا کہ جب کسی بیماری  کی  درست تشخیص نہیں ہوتی تو ہمارے اندر بہت سے وہم پڑ جاتے ہیں، انہوں نے اپنے ایک کیس کے بارے میں بتایا کہ ایک بچے کے والدین میرے پاس آئے اور وہ بہت پریشان تھے،انہوں نے بتایا کہ ہمارا بچہ ماشاء اللہ سے صحیح سلامت پیدا ہوا ،بھاگتا دوڑتا 4 سے 5 سال تک لیکن اب ہمیں آہستہ آہستہ لگ رہا ہے کہ اس کی ٹانگو ں سے جان نکل رہی ہے ،وہ ایسے کہ پہلے اس کے پاؤں میں مسئلہ ہوا پھر ٹانگوں میں اور اب آہستہ آہستہ اب وہ چل بھی نہیں سکتا،صرف بیٹھتا ہے اور جب وہ 10 سے 15 سال کا ہوا تو اب اس کے بازومیں بھی جان نہیں رہی مطلب وہ حرکت نہیں کر سکتے ۔

ڈاکٹر مہوش احمد مزید بولیں کہ  بچے کے والدین کا بتانا تھا کہ وہ جس عالم کے پاس جا رہے ہیں اس نے بتایا ہے کہ وہ جن جہاں  بچہ سکول میں پڑھتا تھا بیٹھا ہوتاتھا کرسی پر اس کے ڈیسک کے نیچے  کوئی جگہ تھی قبر تھی، جس سے اسے اثر ہوا ہے ، اب یہ دیکھے لوگ کہاں تک سوچ کر منصوبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ کیس تھا مسکولر ڈسٹروفی (Muscular dystrophy) کا ، جس میں آپ کے مسلز کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

ساحر لودھی  بولے کہ بچے وہی کہتے ہیں اور کرتے ہیں جو انہیں سیکھایا جاتا ہے،ایک 5 سال کی بچی کو آئی پیڈ دے دیا جائے تو وہ چلانا سیکھ لیتی ہیں۔