شمالی کوریا نے ایک اور کروز میزائل کا تجربہ کرلیا

Jan 29, 2024 | 10:17:AM
شمالی کوریا نے ایک اور کروز میزائل کا تجربہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی کوریا کا دفاع مزید مضبوط ،مشرقی ساحل پر ایک اور کروز میزائل کا تجربہ کرلیا ۔

شمالی کوریا نے مشرقی ساحل میں نئے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے، یہ دعویٰ جنوبی کوریا کی فوج نے کیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل میں کئی کروز میزائل فائر کیے،ابھی تک میزائلوں کی تعداد اور قسم واضح نہیں ہوسکی۔

 جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ہماری فوج شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے اضافی علامات کی نگرانی کے لیے امریکا سے رابطے میں ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے بدھ کے روز بھی پلہ واسال-3-31 کے نام سے ایک نئے اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا، چند ماہ کے ددران شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں سے لیس میزائلوں کےکئی تجربے کئے ہیں، جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔