پی ایس ایل7 ۔۔۔سلطانز نے قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Jan 29, 2022 | 14:39:PM
پی ایس ایل, سنسنی خیز مقابلے, ملتان سلطانز, لاہور قلندرز, 5وکٹوں سے شکست
کیپشن: ملتان سلطانز کے کھلاڑی شارٹ لگاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں سنسنی مقابلے کے بعدملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو5 وکٹوں سے شکست دیدی،ملتان سلطانز نے 207 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا،خوشدل شاہ نے آخری اوور میں 3 چوکے لگا کر ملتان سلطانز کو فتح دلائی ،شان مسعود83 اور کپتان محمد رضوان 69 رنز بنا کر نمایاں رہے،لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی 3 ، حارث رﺅف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں ہونے والے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر حریف قائد شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی۔ لاہور قلندر کے اوپنرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 89 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ فخر زمان نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ انہیں احسان اللہ نے آؤٹ کیا۔ عبداللہ شفیق 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند کا شکار بنے۔ محمد حفیظ زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔ کامران غلام کی اننگز 43 رنز پر ختم ہو گئی، ڈیوڈ ویلی نے پویلین بھیجا۔ بین ڈنک 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راشد خان نے 17 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزے 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور نے مقررہ اوورز میں 206 رنز بنائے۔ 

یہ بھی پڑھیںشاہنواز دھانی اور عمران طاہر کی سندھی بولنے کی ویڈیو وائرل