بیرون ممالک سے آنےوالے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

Jan 29, 2021 | 21:28:PM
بیرون ممالک سے آنےوالے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، سی اے اے نے کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک کو 3 کٹیگریز میں تقسیم کیا ہے۔
کٹیگری اے میں آسٹریلیا،چین،عراق،نیوزی لینڈ، قطر، آئس لینڈ،سری لنکا اورسعودیہ سمیت 24 ممالک شامل ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق کٹیگری اے کے مسافروں کےلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہوگا، کٹیگری بی میں شامل ممالک کے مسافروں کیلئے72 گھنٹے قبل کی ٹیسٹ رپورٹس لازمی قراردیاگیاہے جبکہ کٹیگری بی میں وہ ممالک شامل ہیں جو کٹیگری اے اور سی میں موجود نہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کٹیگری سی میں 6 ممالک شامل ہیں جن میں جنوبی افریقہ،برطانیہ،برازیل، آئرلینڈ ،پرتگال اور نیدر لینڈ شامل ہیں، کٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشروط کی گئی ہے۔
کٹیگری بی اور سی کے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 96 سے 72 گھنٹے کردیا گیا،سول ای ایویشن کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔