روپے کی قدر میں معمولی اضافہ، ڈالر ایک پیسہ سستا ہو گیا

Feb 29, 2024 | 18:09:PM
روپے کی قدر میں معمولی اضافہ، ڈالر ایک پیسہ سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) انٹر بینک میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہو گیا، ڈالر ایک پیسہ سستا ہونے کے بعد279 روپے 11 پیسے کا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 279.12 روپے سے کم ہوکر 279.11 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.04 روپے پر برقرار رہا تاہم یورو 73 پیسے سستا ہوکر 304.25 روپے، برطانوی پاؤنڈ  30 پیسے اضافے سے 355.55 روپے، امارتی درہم 76.70  روپے پر برقرار، سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 74.91روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، حکومت بننے کے قریب سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، 100 انڈیکس 875 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 500 کی سطح بحال ہو گئی، 100 انڈیکس 1.37 فیصد اضافے سے 64 ہزار 578 کی سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 17 ارب روپے مالیت کے 42.40 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، کل 188 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا جبکہ 161 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔