سموگ کےتدارک کیلئے اہم اقدام،سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے پودے لگادیئے

Dec 29, 2022 | 20:06:PM
سموگ کےتدارک کیلئے اہم اقدام،سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے پودے لگادیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سموگ کےتدارک کیلئے اہم اقدام،سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی سمیت دیگر ججوں نےموجود جسٹس جواد حسن کے ہمراہ فورٹس سیٹڈیم کے قریب پارک  میں پودے لگادیئے۔

ماحولیاتی آلودگی وسموگ کےتدارک کیلئےسابق چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ مامون رشید شیخ اور جسٹس جواد حسن کے ہمراہ فورٹس سیٹڈیم کے قریب پارک  میں  چنار کے  درخت خود  لگائے اور دوسروں سے بھی  لگوائے، ایک سو سے زائد درخت لگانے کے موقع پر رہائشی افراد اور ہی ایچ اے کا عملہ بھی موجود تھا۔

 سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی  کو پودے لگا کر کافی حد تک  کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

تصدق حسین جیلانی نے 2013 میں بطور چیف جسٹس آف پاکستان لاہور کینال روڈ کی توسیع کے دوران درختوں کی کٹائی پر پابندی کے متعلق فیصلہ دیا تھا اور اس فیصلہ کی روشنی میں کینال روڈ پر سڑک کی توسیع کے دوران کاٹے گئے، درخواستوں کی نسبت ڈبل پودے لگائے گئے تھے۔

جسٹس جواد حسن بھی شہری علاقوں میں جنگلات لگانے کے متعلق فیصلہ دے چکے ہیں  جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سابق حکومت نے لاکھوں درخت لگائے۔