کیا سرفراز، رضوان کو ریپلیس کرنے کے قابل ہو جائیں گے؟ سوشل میڈیا صارفین نے اپنی قیمتی رائے کااظہار کر دیا

Dec 29, 2022 | 00:22:AM

(24 نیوز)24 نیوز کے پول ”کراچی ٹیسٹ میں موجودہ کارکردگی کے بعدکیا” سرفراز، رضوان “کو ریپلیس کرنے کے قابل ہو جائیں گے“میں سوشل میڈیا صارفین نے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کر دیا جس کے نتائج نے 24 نیوز کے دیکھنے اور سننے والوں کو حیران کر دیا۔
جی ہاں پاکستان کے مقبول ترین میڈیا ہاﺅس 24 نیوز نے اس بار سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پول کیلئے کرکٹ کا انتخاب کیا۔24 نیوز کی جانب سے پول میں سوشل میڈیا صارفین کی رائے پوچھی گئی ”کراچی ٹیسٹ میں موجودہ کارکردگی کے بعد کیا سرفراز احمد، محمد رضوان کو ریپلیس کرنے کے قابل ہو جائیں گے؟
24 گھنٹے جاری رہنے والے پول میں 58 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ سرفراز احمد ،محمد رضوان کی جگہ لینے کے قابل ہو جائیں گے جبکہ 42 فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ سرفراز احمد، محمد رضوان کی جگہ لینے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
24 نیوز اپنے دیکھنے اور سننے والے کامشکور ہے جو ہر پول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اپنی قیمتی آرا سے ادارے کو آگاہ کرتے ہیں، 24 نیوز آئندہ بھی اپنے سوشل میڈیا صارفین کیلئے ایسے پول کراتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی سر پر کھڑی ہے، فیصل واوڈا

مزیدخبریں