گیس ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس اجرا کے عمل کو تیز کیا جائے،وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں توانائی کے نئے وسائل کی دریافت کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مقامی گیس ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس اجرا کے عمل کو تیز کیا جائے،مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے،طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کئے بغیر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گیس کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر توانائی ، وزیر منصوبہ بندی اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں ملک میں گیس کی طلب اورایل این جی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں شرکا کو ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،اس کے علاوہ ڈومیسٹک ایکسپلوریشن کیلئے لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ملک میں توانائی کے نئے وسائل کی دریافت کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مقامی گیس ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس اجرا کے عمل کو تیز کیا جائے،مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے،طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کئے بغیر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن ملازمہ پر بدترین تشدد۔۔ ڈنڈوں سے وار۔۔دل دہلادینے والی ویڈیو
دریں اثنا وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں فواد چودھری، شوکت ترین، شہباز گل ، شہزادنوازاور اعلیٰ حکام شریک ہوئے،وزیراطلاعات نے وزیرعظم کو تقریبات کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں ،تقریبات کا مقصد الگ تشخص ثقافت اور منفرد جغرافیہ اجاگر کرنا ہے،وزیراعظم نے کہاکہ نوجوانوںکو قیام پاکستان کا مقصد سمجھانا ضروری ہے، علامہ اقبال کے پیغام کی اصل تشریح سمجھانے کی ضرورت ہے،قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازاجسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی واپسی ۔۔ لیگی رہنما نے نئی تاریخ دیدی