کہاں ہیں استعفے؟ اداروں پر دباؤ ڈالنے نہیں دیں گے: وزیراعظم

Dec 29, 2020 | 14:59:PM
کہاں ہیں استعفے؟ اداروں پر دباؤ ڈالنے نہیں دیں گے: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم نے تو استعفوں کی بات کی تھی، کہاں ہیں استعفے؟ بلیک میل کرنے کیلئے اداروں پر دباؤ نہیں ڈالنےدیں گے۔

 اپوزیشن کے استعفوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،وزیراعظم کا کہنا تھاکہ  این آر او کیلئےاپوزیشن نےسارے کارڈ کھیل لئے، اپوزیشن والے اب معاملہ الجھا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفے دینے والوں کو تصدیق کیلئےبلایاجائے، تصدیق ہونے پر استعفیٰ تیس منٹ کے اندر اندر قبول کیا جائیگا، جن دو ارکان کے استعفے موصول ہوئے ابتدا ان سے کی جائے گی۔

جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو پالیسی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ استعفے فوری منظور ہوں گے، اس معاملے پر وزیراعظم نے کسی طور پر اپوزیشن کی بلیک میلنگ یا دباؤبرداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ساتھ ہی وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو بھی واضح گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔