عسکری ٹاور حملہ، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 ستمبر تک ملتوی

Aug 29, 2023 | 19:27:PM
عسکری ٹاور حملہ، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 ستمبر تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 9 مئی کو عسکری ٹاور پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے کے کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیے۔

خیال رہے کہ سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ میاں محمود الرشید نے پولیس کی گاڑیاں اور گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کرپشن کیس ،پرویزالہٰی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔

گلبرگ پولیس نے عمر سرفراز چیمہ اور دیگر  کیخلاف مقدمہ نمبر 1271/23 درج کر رکھا ہے جبکہ میاں محمود الرشید مقدمہ نمبر 1280/23 کے تحت گرفتار ہیں۔