بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عدالت نے احکامات جاری کردیئے

Aug 29, 2023 | 12:20:PM
بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عدالت نے احکامات جاری کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بجلی  بلوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عدالت میں لیسکو کیخلاف کیسز بھی تیزی سے بڑھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے ظالمانہ بلوں کیخلاف دادرسی کیلئے شہری عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے لگے، لاہورکی سول کورٹ میں لیسکو کیخلاف کیسز کے انبار لگ گئے،ایک ہفتے میں ہی واپڈ کی عدالت میں 400 سے زائد کیس دائر ہوگئے۔

عدالت نے فوری کارروائی کرتے ہوئےحکم امتناعی اور ادارے کو بل کی قسطیں بنانے کے احکامات جاری کردیئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارےپاس اب سوائے عدالت کے کوئی چارہ نہیں ہے،شہریوں نے بجلی کے بلوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت وقت سے فوری ریلیف دینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہڑتال،مارکیٹیں بند۔بڑی خبر آ گئی 

دوسر ی جانب بجلی کے بلوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،درخواست شہری محمد لطیف نے دائر کی،درخواست میں چیئرمین واپڈا اور چیئرمین نیپرا کو فریق بنایا گیا۔

 شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں، ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس، الیکٹریسٹی ڈیوٹی و ٹیکسز وصول کئے جارہے ،اعلیٰ عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کردیا جاتاہے۔

 شہری نے استدعا کی کہ بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دے ۔