پاک بھارت مقابلے سے قبل وسیم اکرم اور ویرات کوہلی کی ملاقات،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشیا کپ ٹی20 ٹورنامنٹ کے میچ سے قبل بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔
پاک بھارت ٹاکرا شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیمیں میدان میں موجود تھیں اسی دوران کمنڑی پینل میں موجود وسیم اکرم بھی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے،ٹورنامنٹ کے شروع ہونے سے چند منٹ پہلے ویرات کوہلی کی وسیم اکرم سے غیر رسمی ملاقات ہوئی اور دونوں گلے ملتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔
Virat Kohli and Wasim Akram had a light moment ahead of the most match awaited match between Pak vs Ind ????????????????#AsiaCup2022 #INDvsPAK #PAKvIND #ViratKohli???? #TheCorrespondentPk pic.twitter.com/MEwVsAgcpc
— The Correspondent PK (@correspondentPk) August 28, 2022
بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی پہلے مسکراتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سے گلے ملے اور پھر دونوں نے خوشگوار موڈ میں ہاتھ بھی ملایا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی شروع ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشیاء کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی تھی،پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔
ؒبھارت کے پانچویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی جدیجا تھے جنہیں محمد نواز نے آوٹ کیا، سوریا کمار کو نسیم شاہ نے کلین بولڈ کیا، روہت شرما اور ویرات کوہلی محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔بھارت کی دوسری وکٹ 50 کے مجموعی سکور پر گری جب روہت شرما آٹھویں اوور میں محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان نے دوسری اننگ میں ابتدا میں بھارتی باؤلرز کو دباؤ میں لے لیا اور نسیم شاہ کے پہلے اوور میں دوسری ہی گیند پر کے ایل راہول بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔
پاکستانی ٹیم روایتی حریف کو بڑا ٹارگٹ دینے میں ناکام رہی اور اسکے تمام کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے، پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوور میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔آخری اوور میں شاہنواز دھانی نے 6 گیندوں پر 16 رنز بناکر پاکستان کا سکور 147 پر پہنچادیا، وہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ارشدیپ سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔بھونیشور کمار کے 19 ویں اوور میں شاداب خان اور نسیم شاہ یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے، دونوں ایل بی ڈبلیو ہوئے، شاداب خان نے 9 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 17 ویں اوور میں گری جب محمد نواز ایک رن بناکر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے، چھٹی وکٹ 17 ویں اوور میں گری جب آصف علی 9 رنز بناکر بھنیشور کمار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔